سرینگر، 26دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جموں و کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں آج ایک پولیس تھانے میں واقع رہائشی کوارٹر میں رکھے گیس سلنڈر میں دھماکہ ہو جانے کی وجہ سے دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ کپوارہ پولیس تھانے کے رہائشی کوارٹر میں رکھے گیس سلنڈر سے گیس لیک ہوئی جس کی وجہ سے سلنڈر میں دھماکہ ہوا،اس میں دو کانسٹیبل زخمی ہو گئے۔انہوں نے بتایا کہ زخمی کانسٹیبلوں کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان میں سے ایک کو سرینگر ریفر کیا گیا ہے۔افسر نے بتایا کہ دھماکے کی وجہ سے عمارت کو بھی نقصان پہنچا ہے۔